نادیہ خان کی ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید

نادیہ خان کی ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر کڑی تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک) منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اپنے ٹی وی شو میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کیس نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ، والدین اور بچے دونوں پریشان ہیں، اس کیس میں ملوث افراد ملک کے بڑے منشیات فروشوں سے بھی روابط ہیں، جس میں ساجد حسن کا بیٹا بھی ملوث ہے ۔ ساجد حسن کا بیٹے ساحر حسن کا اس میں ملوث ہونا، ان کے ہوشربا بیانات و اعتراف نے سب کو چونکا دیا ہے انتہائی خوفناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ساحر خود تو یہ نہیں چاہتا کہ اس کے بچے منشیات استعمال کریں لیکن دوسروں کے بچوں کو منشیات سپلائی کرنے میں اسے کوئی شرم نہیں ہے ؟ یہ دوغلا پن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں