ڈرپ والی ادویات میں مائیکروپلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)تازہ ترین تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہسپتال کے مریضوں کو دی جانے والی ادویات ہزاروں کی مقدار میں خطرناک پلاسٹک کے ذرات رکھتی ہیں۔
جرنل انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مائیکرو پلاسٹک کے اثرات کے حوالے سے تحفظات بڑھ رہے ہیں۔یہ ذرات انسان کے دماغ، دل اور یہاں تک کے ماں کے دودھ میں بھی پائے گئے ۔ تحقیق میں مائیکرو پلاسٹکس کا تعلق کینسر، قلبی مرض یا پیٹ کے سوزشی مرض جیسی دائمی بیماریوں سے پایا گیا ہے اور اب شینگھائی کی فوڈان یونیورسٹی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکرو پلاسٹک کے ذرات جسم میں رگوں کے ذریعے بھی داخل ہوسکتے ہیں جبکہ ہسپتال میں متعدد ادویات پلاسٹک آئی وی بیگز کے ذریعے دی جاتی ہیں۔