پاک بنگلہ دیش : سیریز ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ

پاک  بنگلہ  دیش  : سیریز  ون  ڈے  میچز ختم  کرنے  کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ذرائع کے مطابق پاکستان بنگلہ دیش دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مئی میں دو طرفہ سیریز شیڈول ہے ۔ دونوں بورڈز نے ٹی20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر ون ڈے کو ٹی20 سے بدلا ہے ، بنگلہ دیش نے پاکستان میں 3 و ن ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی،ذرائع کے مطابق نظرِثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلہ دیش ٹیم 5 ٹی20 میچز کھیلے گی، پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورۂ بنگلہ دیش میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم جولائی میں دورۂ بنگلہ دیش میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں