کرائے کی بچت، چینی لڑکی دفتر کے ٹوائلٹ میں رہنے پر مجبور
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی ایک 19 سالہ نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا پر اس وقت تہلکہ مچا دیا جب اس نے اپنے غیر معمولی گھر کی تصاویر شیئر کیں۔یہ تصویر دراصل اس کے دفتر کا ایک 6 مربع فٹ کا ٹوائلٹ ہے ۔
جہاں وہ صرف 50 یوآن (7 ڈالر) ماہانہ کرایہ ادا کر رہی ہے ۔چین کے علاقے ہونان سے تعلق رکھنے والی اس نوجوان لڑکی نے اپنے دفتر میں موجود ایک چھوٹے سے غیر استعمال شدہ ٹوائلٹ کو اپنا گھر بنا لیا۔اس نے وضاحت کی کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور 800 یوآن (تقریباً 110 امریکی ڈالر) یا اس سے زیادہ کا کرایہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی، اس لیے اس نے اپنے باس سے دفتر میں رہنے کی اجازت مانگی۔اس کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد زیادہ تر صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ صرف توجہ حاصل کرنے کا حربہ ہے ۔