فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر بھارتی فلمساز کو اعتراض

فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر بھارتی فلمساز کو اعتراض

ممبئی (شوبزڈیسک ) انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر فلم ساز اشوک پنڈت نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر اعتراض کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر کہا کہ یہ ہمارے قومی مفادات کے حوالے سے بے حسی کا معاملہ ہے اور یہ فیصلہ صورتِ حال کی سنگینی کو نظر انداز کرتا ہے ۔ کچھ افراد کا خیال ہے کہ وہ ایسے معاملات سے بالاتر ہیں، گویا یہ مسائل ان پر اثر انداز نہیں ہوتے اور بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن میں اس تصور کو چیلنج کرتا ہوں۔ پاکستانی فنکاروں نے کبھی بھارت پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت نہیں کی۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ پوری قوم کے جذبات سے بالاتر ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ اس کے نتائج سامنے آئیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، پوری قوم اس فلم پر سخت ردعمل ظاہر کرے گی۔، مجھے یقین ہے کہ یہ فلم ریلیز ہوتے ہی بڑے پیمانے پر احتجاج ہو گا اور لوگ سڑکوں پر نکل کر اپنی ناراضی کا اظہار کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں