ناقدین کے منفی تبصروں کے باوجود سکندر کی 5روز میں 169کروڑ کی کمائی

 ناقدین کے منفی تبصروں کے باوجود سکندر کی 5روز میں 169کروڑ کی کمائی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی فلم سکندر نے ناقدین کے منفی تبصروں کے باوجود دنیا بھر کے باکس آفس پر صرف 5 دن میں 169 کروڑ کمالئے اور کمائی میں تامل ہٹ فلم ڈریگن سے آگے نکل گئی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 فلم رواں برس ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں میں کمائی کے لحاظ سے 5ویں پوزیشن پر ہے اور امید کی جارہی ہے فلم پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گی۔رواں سال چھاوا، ایل 2، سان کرانتی کی اور گیم چینجرز باکس آفس پر زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں