زندگی کی نہ ٹوٹے لڑی، معروف اداکارمنوج کمار چل بسے

ممبئی (دنیا نیوز ، مانیٹر نگ ڈیسک )1965 میں کروڑوں روپے کا بزنس کرنیوالی سپرہٹ فلم گمنام اورفلم کرانتی میں زندگی کی ٹوٹے نہ لڑی کے گیت پر اداکاری کے جوہردکھانے والے حب الوطنی کیلئے۔۔۔
بھارت کمار کے نام سے مشہور پاکستان کے شہرایبٹ آباد میں24جولائی 1937 کوپیداہونیوالے معروف اداکار منوج کمار 87برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق منوج کمارکو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی ہسپتال میں پہنچایاگیاجہاں وہ ساڑھے تین بجے کے قریب انتقال کر گئے ۔ہسپتال سے جاری ہونیوالے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق منوج کمار جگر اور قلب کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے منوج کمار کے انتقال کی خبر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’’لیجنڈری ایکٹر اور فلم میکر‘‘قرار دیا ہے ۔۔منوج کمار پدما شری، فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز اور 2015 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے بھی حق دار بنے ،انکی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔