گوجرہ : مین لا ئن سے گیس چوری کرنے وا لے مقدمہ کی زد میں آ گئے
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )سوئی گیس کی مین لا ئن سے کنکشن کرکے سوئی گیس چوری کرنے وا لے مقدمہ کی زد میں آ گئے ۔
معلو م ہوا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کو اطلا ع ملی کہ الفیض سو سا ئٹی کے احتشا م وغیرہ دو افراد سوئی گیس کی لا ئن سے کنکشن کرکے سوئی گیس چوری کر رہے ہیں، جس پر سوئی گیس حکا م نے موقع پر پہنچ کر انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور سٹی پولیس گوجرہ کو تحریری طور پر آ گا ہ کر دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔