ٹو بہ :انتظامیہ ناکام،لاؤڈ سپیکرکا دھڑلے سے استعمال جاری

ٹو بہ :انتظامیہ ناکام،لاؤڈ سپیکرکا دھڑلے سے استعمال جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدر آمد کروانے میں ناکام ، بازاروں اور گلی محلوں میں ریڑھیوں اور رکشاؤں پر لاؤڈ سپیکر لگا کراشیاء فروخت کر نے والو ں نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر کے رکھ دیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام بازاروں اور گلی محلوں میں سبزی ،فروٹ،آئسکریم سمیت دیگر اشیاء فروخت کر نے اور سکریپ سمیت مختلف قسم کا سامان خریدنے والوں نے اپنی ریڑھیوں اور موٹر سائیکل رکشوں پر بڑے بڑے لاؤڈ سپیکر لگا رکھے ہیں جن سے بلند آواز میں تشہیری اعلانات کئے جاتے ہیں ،جس کے نتیجہ میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی اور شور شرابہ سے شہریوں کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھیوں اور رکشاؤں پر لاؤڈ سپیکرز لگانے والوں کے خلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقد مات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں