دوست کو نہر میں پھینک کر قتل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

دوست کو نہر میں پھینک کر قتل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ پولیس نے دیرینہ دشمنی پر دوست کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں نہر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا ،مقتول کی شناخت شادباغ کے رہائشی 18سالہ سلیم کے نام سے ہوئی،شادباغ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی والدہ نے بیٹے کے گھر نہ لوٹنے کی درخواست دی، درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی گئی اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ دوستوں نے پرانی رنجش کی وجہ سے سلیم کو قتل کیا ہے جس پر پولیس نے مقتول کے 2 دوستوں منیب اور زبیر کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزموں نے سلیم کو نہر میں پھینکنے کا اقرار کیا ہے ۔

دوست قتل

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں