گوجرہ :نوجوا ن نے پیپر دینے آئی 15 سا لہ طالبہ کو اغوا کرلیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )نوجوا ن نے بہن کی مدد سے پیپر دینے آ ئی 15 سا لہ طالبہ کو اغوا کرلیا۔۔۔
معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 355 ج ب کے افضال احمد کی 15 سا لہ بیٹی (ط) گھر سے میٹرک کا پیپر دینے گو رنمنٹ گرلز ہا ئی سکول گوجرہ سنٹر آ ئی ہوئی تھی ،وہ پیپر سے فارغ ہوکر باہر نکلی تو قاسم اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ آ گیا اور اسکو ورغلا کر اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گیا، اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس نے زین افضال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔