سابقہ رنجش، شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔۔۔
تھانہ ساندل بار کے علاقے چیک نمبر 27 ج ب کے رہائشی جعفر حسین نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے تہذیب الحسن کو قابو کر لیا گیا اور سابقہ رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا گیا۔ بعد ازاں دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔