چوہنگ :خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنادیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ حسین آبادمیں خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اجتماعی زیادتی کانشانہ بنادیا گیا۔۔۔
پولیس نے خاتون کی درخواست پرزیادتی کرنے والے 3 ملزموں کو2 گھنٹے میں گرفتار کر لیا جبکہ فرار ہونے والے چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جارہی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزموں میں وسیم اکرم، شہزاد اور عدنان شامل ہیں ،ملزم وسیم اکرم نے متاثرہ خاتون کو ساہیوال سے بلا کر اپنے رشتہ داروں کے گھر رکھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزموں نے خاتون کو دو دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔