پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کرانے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گن پوائنٹ پر شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے اور پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کروانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سیف الرحمن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم حیدر علی اور اس کے مسلح ساتھیوں نے انہیں گن پوائنٹ پر قابو کر لیا اور حبس بے جا میں رکھ کر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اس دوران پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی نیت سے جعلی اور بوگس دستاویزات بھی تیار کروائے گئے ، بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔