ہسپتال سے ایئر کنڈیشنر کے پائپ چرانے والا گرفتار

وزیرآباد(نامہ نگار)سول ہسپتال وزیرآباد سے ایئر کنڈیشنرز کے کاپر پائپ چرانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، سکیورٹی گارڈز نے چور پکڑ کر پولیس چوکی سول ہسپتا ل وزیرآباد کے حوالے کر دیا۔
انکشاف ہوا ہے کہ پکڑے جانیوالے ملزم حمزہ نے قبل ازیں بھی ہسپتال سے ٹونٹیاں،جالیاں اور لوہے پیتل اور کاپر کا سامان چرا رکھا ہے ، ملزم کے قبضہ سے لوہے کے کٹر کیساتھ کاٹے گئے ایئر کنڈیشنرز کے کاپر کنڈنسرز پائپ برآمد ہو ئے ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا ۔