
واقعہ نواحی گاؤں بھدر میں پیش آیا جہاں 45 سالہ مبشر نے اپنی بھاوج اسکے تین بچوں اور اپنی بیٹی کو سروں میں گولیاں مار نے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار لیا۔ مرنیوالوں میں 7 سالہ اسکی بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشر، 30 سالہ بھاوج مقدس اور 45 سالہ مبشر شامل ہیں، بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں جن کی نعشوں کو پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا کر تحقیقات شرودع کر دی ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور وہ تیسری شادی کرنیکا خواشمند بھی تھا، ملزم کے بھائی اور بھابھی مخالفت کر رہے تھے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے