براڈشیٹ کا ٹویٹ وزیراعظم کیخلاف چارج شیٹ ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کا ٹویٹ وزیراعظم کیخلاف چارج شیٹ ہے، کمپنی نے حکومتی مشیروں کا منہ کالا کر دیا، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ منی لانڈرنگ آج ہو رہی ہے۔
ترجمان پاکسان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیراعظم کیخلاف مقدمہ بنانے کیلئے 600 کروڑ دیئے، مشرف نے 600 کروڑ روپے اپنی جیب سے نہیں دیئے، براڈشیٹ کمپنی سے کہا گیا نواز شریف کیخلاف کیس بنائے جائیں، مشرف کی کابینہ کا حصہ بننے والوں کو لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا، مشرف دور میں کچھ نیب زادے اور کچھ نیب زدہ بنے، کمپنی کو مقدمہ بنانے کیلئے سیاسی حریفوں کی لسٹ دی گئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب اور سرکاری کاغذوں میں اربوں روپے کی ریکوری ہوگئی، ریکوری نہیں ہوئی، جعلسازی کی گئی تھی، عمران خان کی چوری پکڑی جا رہی ہے تو براڈشیٹ یاد آگئی، براڈ شیٹ نے آمر اور آپ کیخلاف چارج شیٹ دی، براڈشیٹ نے پاکستان کے فرسودہ نظام کو بے نقاب کیا، ملک کا نظام موجودہ حکومت سے نہیں چل سکتا، فرسودہ نظام جمہوری حکومتوں کیخلاف استعمال ہوتا رہا۔