ایف بی آر نے رواں مالی سال 30 فیصد اضافی محصولات اکٹھے کر لئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ سال کی نسبت اب تک 30فیصد اضافی محصولات اکٹھے کر لئے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5150 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس وصولی 3973 ارب روپے رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19 فیصد گروتھ رہی، کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔

دسمبر 2023 کے دوران سب سے زیادہ 985 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں