آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی کی نوید سنا دی

نیویارک: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024ء جاری کر دی جس میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، رواں سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 اور اگلے سال 3.5 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے میں 24.8 فیصد رہے گی، اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے، رواں سال بیروزگاری 8 فیصد اور آئندہ سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

قبل ازیں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا نے بھی اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں