عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں قیمتیں مزید بڑھ گئیں

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کیساتھ 2304 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 609 روپے پر پہنچ گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں