بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےلائسنس بارے اختیارات نیپرا کے پاس ہیں: کے الیکٹرک
کراچی:(دنیا نیوز ) ترجمان کےالیکٹرک ملک میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کےلائسنس کےحوالےسےاختیارات نیپراکےپاس ہیں۔
کراچی میں اپنے ایک بیان میں ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک صوبائی اسمبلی نمائندگان کااحترام کرتی ہے، کےالیکٹرک میں 30 فیصد فیڈرنیٹ ورک پرگورننس کی بہتری اورنقصانات ختم کرنے کیلئےصوبائی اسمبلی نمائندوں کاتعاون ناگزیرہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کا70فیصد فیڈرنیٹورک لوڈشیڈنگ فری ہےجو پرائیویٹائزیشن سے قبل صرف 10 فیصد تھا جو ویلیوچین میں نجکاری کے بعد سے4بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے سبب ممکن ہو سکا ہے۔