پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ ڈویژن نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کابینہ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف ، پولیس سروس آف پاکستان سے گریڈ 18 کے زین عاصم اور ارتضی کومل کو پی سی بی میں تعینات کردیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے پی سی بی میں ہونے والی تعیناتیاں دو سالہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی ہیں، چند روز قبل پی سی بی کے معاملات آئی پی سی سے ختم کرکے کیبنٹ ڈویژن کو منتقل کئے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں تینوں افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعینا ت کئے جانے کا امکان ہے جبکہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں