ٹی ٹوئنٹی: بھارت اور کینیڈا کا میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے منسوخ

فلوریڈا: (دنیا نیوز) بھارت اور کینیڈا کے درمیان میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا، گروپ اے میں بھارت 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور امریکا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

گروپ اے میں سے بھارت اور امریکا نے سپر 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے، پاکستان اپنا آخری گروپ میچ اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں