Roznama Dunya: پاکستانی شاہینز نے پہلے ون ڈے میں این ٹی سٹرائیک کو پچھاڑ دیا

پاکستانی شاہینز نے پہلے ون ڈے میں این ٹی سٹرائیک کو پچھاڑ دیا

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میچ میں این ٹی سٹرائیک کو 4 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔

این ٹی سٹرائیک کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان شاہینز کے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 46.1 اوورز میں 142 رنز تک محدود کر دیا۔

پاکستان شاہینز کے باؤلرز میں جہانداد خان اور مبصر خان نمایاں رہے، جہانداد خان نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جو ان کے ون ڈے کیریئر میں بہترین باؤلنگ ہے جبکہ مبصر خان نے 18 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز نے مطلوبہ سکور 35.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، صاحبزادہ فرحان 30، عرفان خان 21 اور عثمان خان 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان شاہینز دورے کے دوسرے ون ڈے میچ میں منگل کے روز بنگلادیش اے کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں