بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کیلئے لاہور آمد
لاہور: (دنیا نیوز) بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی۔
بنگلادیش ٹیم کو سخت سکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا، شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم آج آرام کرے گی۔
بنگلادیش کی ٹیم 14 اگست کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، تین دن تک ٹریننگ کے بعد 17 اگست کو بنگلادیش کی ٹیم اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گی، مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم ڈھاکہ میں حالیہ صورتحال کی وجہ سے پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی دعوت قبول کرتے ہوئے ٹیم کو پریکٹس کیلئے پہلے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔