ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی کی نقاب کشائی کردی گئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس سے قبل پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء اور جنوبی افریقی کپتان لورا وولوارٹ نے ٹرافی کے ساتھ پوز دیا۔
آج فیصل آباد سٹیڈیم میں ڈولفنز اور سٹالینز کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں بھی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی، اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو دبئی واپس چلی جائے گی، میگا ایونٹ کا آغاز 3 اکتوبر کو شارجہ میں میزبان بنگلا دیش اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔