سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن افغانستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ مقرر
لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے پرجوش ہوں ۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم کو بطور بولنگ کوچ جوائن کیا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان انڈر 19 ٹیم یو اے ای میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گی، سہ فریقی سیریز پاکستان افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جائے گی۔
واضح رہے رانا نوید الحسن افغانستان کے نیشنل ہائی پرفارمنس باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔