کوہاٹ: گھریلو چپقلش پر بھانجے کی فائرنگ، ماموں، اہلیہ اور بیٹی سمیت قتل

کرائم

کوہاٹ : (دنیا نیوز) کوہاٹ کے علاقہ استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر بھانجے نے فائرنگ کر کے اپنے ماموں کو اہلیہ اور بیٹی سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ گزشتہ رات عشاء کے بعد پیش آیا۔ ملزم قیصر عباس نے اپنے ماموں افتخار علی کو کال کرکے اپنے گھر بلایا، اہلیہ روزینہ سلطان اور 5 سالہ بیٹی مزمہ افتخار بھی مقتول کے ہمراہ ملزم کے گھر گئیں۔

گھر سے کچھ فاصلے پر ملزم نے فاٸرنگ کر کے تینوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ماموں بھانجے میں کٸی سالوں سے گھریلو تنازعات چل رہے ہیں۔ پولیس تھانہ استرزئی میں مقتول کی ہمشیرہ نسیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گٸی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں