نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورپہلےنمبرپرآگیا
  • بریکنگ :- لاہورکاایئرکوالٹی انڈیکس 311ریکارڈ
  • بریکنگ :- بھارتی دارالحکومت دلی کادوسرانمبر،ایئرکوالٹی انڈیکس 282ریکارڈ
  • بریکنگ :- کابل آلودہ ترین شہروں میں 10ویں نمبرپر،ایئرکوالٹی انڈیکس 157ریکارڈ
Coronavirus Updates

کشمور: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر دستی بم سے حملہ، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

کرائم

کشمور: (دنیا نیوز) کشمور کے علاقے بخشا پور تھانہ کی حدود گاؤں بڈھو خان بنگوار میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر دستی بم سے حملے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔

بم دھماکے سے گھر میں موجود شادی شدہ جوڑے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں جاں بحق مسمات زبیدان اور زخمی میں زاہد علی بنگوار شامل ہیں۔ بم دھماکہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے خاتون کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایچ او بخشاپور حسین علی شاھانی نے بتایا کہ 6 ماہ قبل زاہد علی بنگوار اور مسمات زبیدان بروھی نے کورٹ میرج کی تھی جس کے بعد لڑکی کے ورثاء راضی نہ ہونے پر جوڑے کو مسلسل مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں، آج انھوں نے گھر پر بم سے حملہ کیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ عملے کو طلب کرلیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں