نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الرحمان کوتبدیل کردیاگیا
  • بریکنگ :- قاضی جمیل الرحمان کووفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت
Coronavirus Updates

ٹک ٹاکر عائشہ کیس: ایف آئی اے کو بیان کا انتظار، موبائل فون کا فرانزک آڈٹ بھی نہ ہو سکا

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کو ٹک ٹاکر عائشہ کا انتظار ہے، نہ بیان ریکارڈ ہوا نہ موبائل فون کا فرانزک آڈٹ ہو سکا۔ تحقیقات التوا کا شکار ہونے لگیں۔

گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ کی متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے ساتھی ریمبو کی جانب سے ویڈیو شئیر کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کو درخواست جمع کروائی تھی۔ درخواست جمع کروانے کے بعد ابھی تک ٹک ٹاکر عائشہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو نہ مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ بیان ریکارڈ کروانے بھی نہیں آئی جبکہ درخواست میں درج ان کا نمبر بھی بند ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٹک ٹاکر عائشہ ابھی تک موبایئ فون بھی فرانزک کے لیے جمع نہیں کروایا جس کی وجہ سے تحقیقات کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں