شجاع آباد: دیرینہ دشمنی پر کلہاڑیوں کے وار سے 25 سالہ نوجوان قتل

شجاع آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر کلہاڑیوں کے وار سے 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔

شجاع آباد پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے ، ملزمان مقتول کو زخمی حالت میں سبزی منڈی کے قریب پھینک کر فرار ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ اعجاز کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں