کراچی : سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے جس کی تلاش کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں