کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کورنگی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت بابل رند اور ریاست کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے پستول ، موٹر سائیکل اور 2 مسروقہ موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں