گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بھائی قتل

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد مجید کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول آصف چند روز قبل فرانس سے واپس آیا تھا، مقتول آصف اپنی بہن کے گھر سے واپس جا رہا تھا جب جی ٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں