گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ میں بیوی نے فائرنگ کر کے اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سمیرا نے گھریلو لڑائی جھگڑوں کی بنا پر ابوبکر کو قتل کیا، مقتول ابوبکر اور ملزمہ سمیرا چند روز قبل دبئی سے واپس آئے تھے۔

دونوں میاں بیوی میں معمولی معمولی بات پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تخقیقات شروع کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں