فیصل آباد میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزمان میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ پیپلز کالونی میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم حسن کو تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان میاں بیوی نے 10 سالہ کمسن ملازمہ نور سعدیہ پر ڈنڈوں اور تھپڑوں سے تشدد کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں