دیونہ منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے

گجرات: (دنیا نیوز) دیونہ منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ڈاکوؤں نے چوکی انچارج فقیر حسین کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا، چوکی انچارج کو شہید کرنے کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہو گئے تھے۔

پولیس اور ایلیٹ فورس نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کیا تھا، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت بلال اور راسب کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں