شکارپور میں دو قبیلوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

شکارپور : (دنیانیوز) شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں مہر اور معرفانی قبیلے کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  کیرتھر کینال کے قریب پیش آیا ہے، جس میں قبیلوں کے درمیان  تصادم دوافراد کی جان لے گیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ مہر اور معرفانی قبیلے کے گروپوں میں دیر ینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں ناکہ بندی  کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں