کراچی: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی میں مسجد عمر بن خطاب کے قریب دو مسلح گروپوں میں تصادم ہوا، دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کیماڑی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اسکے بھائی کو گرفتارکرکے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ، واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں