علی رضا کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گریڈ 19 کے پولیس افسر علی رضا کو ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی حسن سردار کو سی پی او پولیس ہیڈ کوارٹرز لگا دیا گیا، دونوں پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے پر تعیناتی کیلئے لاہور سے علی رضا کو لایا جا رہا ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں