پشاور: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

پشاور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی اور پولیس نے لکی مروت میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، کارتوس اور ہینڈگرنیڈ برآمد کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد پولیس کو دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں مطلوب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں