بچے سے جنسی زیادتی کرنیوالے مجرم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، کمسن بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے مجرم سیف اللہ عرف قاری پر جرم ثابت ہو گیا۔

جج اشرف حسین خواجہ نے ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں