راولپنڈی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق
راولپنڈی: (دنیا نیوز) شادی کی تقریب میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق اور 7 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔
افسوسناک واقعہ گوجر خان کے علاقے ڈھوک لس پھلینہ میں پیش آیا، پولیس نے دولہا اور اس کے والد سمیت 8 افراد گرفتار کرلئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 8 سالہ محمد عیسی نے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑا جبکہ زخمی بچی کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔