اسلام آباد: حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان قانون کے شکنجے میں آگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے مو بائل فونز، نقدی ، وائر لیس سیٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کی شناخت عبدالوحید اور شہزاد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں