میاں چنوں: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، اہلکار شدید زخمی

میاں چنوں: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تھانہ سٹی کے ایریا میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو موقع پر مارے گئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی مزید بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزموں کی شناخت کیلئے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس نے بتایا کہ ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں