جواری نے پیسے نہ دینے پر فائرنگ کرکے نابینا بھائی مار دیا
لاہور: (دنیا نیوز) جواری نے پیسے نہ دینے پر نابینا بھائی قتل کردیا۔
واقعہ شفیق آباد میں پیش آیا، پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے جوئے میں پیسے ہارنے پراپنے بڑے بھائی سے چار لاکھ روپے مانگے اور نہ دینے پر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول سعیدخان بینائی سے محروم اور محکمہ اوقاف میں ملازم تھا جسے اس کے جواری بھائی نے فائرنگ کرکے مارا، پولیس نے ملزم عبدالغفار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مگر ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اور تاحال شامل تفتیش نہیں ہوا۔