کوئٹہ: گھریلو ناچاکی پر بھائی نے بہن کو بے دردی سے قتل کردیا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر بھائی نے بہن کو بے دردی سے قتل کردیا۔
دلخراش واقعہ کوئٹہ میں خیزی چوک کے قریب دربار گلی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاکی پر بھائی نے قینچی کیساتھ بہن کا گلہ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، مقتولہ کی شناخت فریدہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی۔