پولیو ویکسین پلانے پر مشتعل افراد کی پولیو ٹیم سے تلخ کلامی، 2 گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شیر شاہ میں پولیو ویکسین پلانے پر مشتعل افراد کی جانب سے پولیو ٹیم سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آ گیا۔

مشتعل افراد نے پولیو ویکیسن پلانے پر انسداد پولیو ٹیم سے تلخ کلامی کی جس پر شیرشاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتعل افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں