سرگودھا: موٹرسائیکل چور 3 رکنی گروہ گرفتار

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سرگودھا: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر سرگودھا میں موٹرسائیکل چوروں کا 3 رکنی گروہ پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرتے تھے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل چوری کی بڑی واردات پکڑی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ویئر ہاؤس کے اندر سرنگ کھود کر آئل چوری کیا جا رہا تھا، مقدمہ درج کرکے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا، آئل ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا، پولیس نے ویئر ہاؤس کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا،2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں