کراچی : خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں خواتین کونوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے دوملزمان گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خواتین کونوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے اور پھر ان کے اہلِ خانہ سے تاوان وصول کرتے تھے،ملزمان نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور اسے تین کمسن بچوں سمیت اغوا کرکے شوہر سے تاوان وصول کا مطالبہ کیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پولیس نے شوہر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا،دوران کارروائی خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے تاوان کیلئے استعمال ہونے والے موبائل فونز اور سمز بھی برآمد ہوئیں،ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں